27°C Sunny

کوئٹہ میں ماحولیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت پر عالمی کانفرنس کا اعلان

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اعلان کیا ہے کہ جلد کوئٹہ میں ماحولیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت (AI) پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں عالمی ماہرین، سائنسدان اور اقوام متحدہ کے نمائندے شرکت کریں گے۔

کوئٹہ میں گورنر ہاؤس میں BUITEMS کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز اس سطح کی عالمی کانفرنس کی میزبانی کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس عالمی سطح پر تحقیق، ماحولیاتی تحفظ اور ٹیکنالوجی میں تعاون کے نئے دروازے کھولے گی۔

جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ مجوزہ کانفرنس اقوام متحدہ کے “Decade on Ecosystem Restoration 2021–2030” سے منسلک ہوگی، جس کا مقصد ماحولیاتی نظام کی بحالی، تحقیق اور جدید حلوں کے ذریعے عالمی چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ انسانی بقا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم یافتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن روزگار کے مواقع اسی رفتار سے نہیں بڑھ رہے، جو ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، انٹرپرینیورشپ اور مارکیٹ پر مبنی پالیسیوں کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

گورنر نے کہا کہ BUITEMS جیسے ادارے تحقیق اور جدید تعلیم کے ذریعے عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Just In
12-09-2026
پاکستان، سعودی عرب کا بحیرہ احمر سکیورٹی پر قریبی رابطوں کا عزم – شہباز شریف نے مملکت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کر دیا شمال مشرقی بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا صدر ٹرمپ چاہتے ہیں ایران سے تنازع 4 سے 6 ہفتوں میں ختم ہو جائے: امریکی اخبار ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی سے منظور – چیف آف ڈیفنس فورسز اور نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ سے متعلق قانونی فریم ورک تشکیل خبر پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بندش میں 24 جون تک توسیع کردی آبنائے ہرمز میں رکاوٹ کے بعد پاکستان کا امریکی خام تیل پر انحصار بڑھنے لگا — سینرجیکو نے درآمدات میں نمایاں اضافہ کر دیا بلوچستان کابینہ میں تبدیلی – سردار عبدالرحمان کھیتران کو وزارت سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا آئی ایم ایف کا دباؤ، پاکستان درآمدی پابندیاں ختم کرنے پر آمادہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سول سروس تعاون بڑھانے پر اتفاق گوادر بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں کے آغاز پر کاروباری برادری کا خیرمقدم