32°C Sunny

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا موسیٰ خیل زلزلہ متاثرین سے مکمل تعاون کا اعادہ، امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد، بحالی اور شفاف انداز میں ریلیف کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت زلزلہ متاثرین کو درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اور معمولات زندگی کی بحالی تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ہدایت پر ریلیف کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا اور امدادی سامان کی تقسیم کی نگرانی کی۔

وزیراعلیٰ بگٹی نے ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور ہر مستحق خاندان تک شفاف، بروقت اور بلاامتیاز امداد پہنچائی جائے۔ انہوں نے نقصانات کا جلد اور جامع تخمینہ لگانے، مسلسل صورتحال کی نگرانی برقرار رکھنے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی و تعمیر نو کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Just In
29-07-2026
بلوچستان میں دہشت گردی مقدمات کی کم سزا یابی کی وجہ ججز کو دھمکیاں قرار – ہوم وزیر نے عدالتی تحفظ کیلئے اقدامات کا اعلان وزیراعلیٰ کا عالمی معیار کی تعلیم کا عزم، کیڈٹ کالج کو ایک کروڑ بیس لاکھ گرانٹ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق – تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری میں شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم گورنر بلوچستان کا جامعہ گوادر کو عالمی ساحلی درسگاہ بنانے کا عزم حب، بلوچستان میں 4.5 ارب ڈالر ریفائنری منصوبہ، توانائی شعبے میں بڑی پیش رفت پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا گوادر میں موبائل ریپیئر شاپ کو اوورچارجنگ پر وارننگ عام پاسپورٹ کی مدت 21 سے کم کر کے 14 دن مقرر، تمام دفاتر کو کیش لیس نظام کا حکم بلوچستان میں فوجداری انصاف کے نظام میں اصلاحات کی جانب پیش رفت پاکستان، بنگلہ دیش کا سائبر کرائم اور آن لائن فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق – پولیس تربیت اور علاقائی امن پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال