30°C Sunny

گوادر پورٹ پاکستان کی معاشی تقدیر بدلنے کا دروازہ – بلوچستان عالمی تجارتی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، گورنر جعفر مندوخیل

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کی حقیقی فعالیت اور ترقی پاکستان اور بلوچستان میں ایک خاموش معاشی انقلاب برپا کرے گی، جبکہ یہ بندرگاہ پاکستان کو عالمی تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کا اہم مرکز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان پاکستان ایک ایسے معاشی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے جو خطے کی منڈیوں، ثقافتوں اور صنعتوں کو آپس میں جوڑ دے۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں چین کے قائم مقام قونصل جنرل فینگ دہنگ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں سیاسی ڈائریکٹر ژانگ سونگ اور وانگ ژاؤشیانگ بھی موجود تھے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونا دونوں ممالک کی پائیدار دوستی، باہمی اعتماد اور مشترکہ ترقی کا مظہر ہے۔

جعفر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں چین کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی جامعات اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے چینی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جبکہ وظائف اور تعلیمی مواقع نوجوان نسل کو عالمی سطح پر کامیابیوں کے نئے دروازے کھول کر دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر چین کے قائم مقام قونصل جنرل فینگ دہنگ نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی سفارتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے پاکستان کی عالمی ساکھ مزید مضبوط ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چین بلوچستان میں سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے، جبکہ گوادر سے ژوب تک ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے معاشی سرگرمیوں اور عوامی معیارِ زندگی میں بہتری لائی جائے گی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان روابط بڑھانے، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور بلوچستان کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Just In
12-09-2026
حکومت نے پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل بورڈز میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرریاں منظور کرلیں – چار اہم خالی نشستیں پُر کرنے کا فیصلہ پاکستان 2047 میں آج کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوگا، سندھ گورنر پاکستان نے ایران کے ذریعے ازبکستان تک نیا ٹرانزٹ کوریڈور فعال کر دیا، پہلی کھیپ روانہ کراچی میں اکتوبر میں قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا – ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن – 54 دہشت گرد ہلاک، 42 شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا ایران نے پاکستان کیلئے قطر ایل این جی شپمنٹ کو راستہ دے دیا – آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے پر توانائی فراہمی خدشات میں کمی پاکستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، ساڑھے چار کروڑ بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم صحت کے شعبے میں انقلابی قدم قرار