31°C Sunny

ڈی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کا ڈیرہ بگٹی میں جرگہ، امن و امان پر زور

ڈیرہ بگٹی: انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبٰی نے ڈیرہ بگٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بازار میں عوام اور تاجروں سے غیر رسمی ملاقات کی اور ان کے مسائل اور تجاویز سنی۔

دورے کے دوران آئی جی ایف سی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ مقامی لوگوں نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔

بعد ازاں میجر جنرل محمد عاطف مجتبٰی کی زیر صدارت ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں سیاسی رہنماؤں، قبائلی عمائدین، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی، ضلعی افسران اور بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔

جرگے میں امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے فوری حل کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی جی ایف سی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے امن، اتحاد اور عوامی تعاون بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

قبائلی عمائدین نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ اجلاس کو علاقے میں اعتماد سازی اور باہمی روابط کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Just In
29-10-2026
پاکستان چین قونصلر مشاورت، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلبہ کے لیے 5 ہزار اضافی اسکالرشپس کا اعلان پاکستان کا ایران امریکہ مذاکرات میں پیش رفت پر اظہارِ امید – پابندیوں میں نرمی سے تجارتی و اقتصادی تعاون جڑنے کا امکان ایران کے ساتھ پاکستان کی سرحدی گزرگاہ گبد رمدان ایک ہفتے بعد کھول دی گئی، تجارتی سرگرمیاں بحال ظفر مسعود کا ویلفیئر جی ڈی پی فریم ورک پیش – معاشی ترقی کو عوامی آمدن، قوت خرید اور غربت پر مبنی اشاریوں سے جانچنے کی تجویز گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے فیز ٹو کیلئے 750 ایکڑ اراضی حاصل – منصوبہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ کو منسلک کرے گا بلوچستان میں گرین اصلاحات تیز، الیکٹرک بسیں اور سولر منصوبے منظور پاکستانی حکام کی غیر ملکی ائیرلائنز کو واپسی کے لیے ایندھن ساتھ لانے کی ہدایت ایف بی آر نے 5 صنعتی شعبوں میں پیداوار کی نگرانی کیلئے 4 کمپنیوں کو منظوری دے دی پاکستان اور سری لنکا کا ہجرت و ویزا معاملات پر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ – غیر قانونی نقل مکانی اور جعلی دستاویزات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق