27°C Sunny

سرفراز بگٹی کا سوئی دورہ، قبائلی دشمنی ختم کروا کر صلح کرا دی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوئی کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کیں، اہم شخصیات کے انتقال پر تعزیت کی اور دو مخالف قبائل کے درمیان دیرینہ تنازع ختم کروا کر صلح کرائی۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے وڈیرہ شیر بیگ خان قلاںدرانی کے بیٹے شہید رحیم علی مندراں اور وڈیرہ برانی خان بگٹی کے بھائی کے اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے قبائلی مصالحتی عمل میں کلیدی کردار ادا کیا اور دو متحارب گروہوں کے درمیان کامیاب مفاہمت کروائی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور استحکام کے لیے قبائلی اتحاد اور باہمی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانی رنجشوں کو ختم کر کے مشترکہ ترقی کے لیے آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے قبائلی عمائدین کا کردار انتہائی اہم ہے اور حکومت تمام فریقین کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

دورے کو مقامی سطح پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف کشیدگی میں کمی آئے گی بلکہ علاقے میں اعتماد سازی اور سماجی ہم آہنگی کو بھی فروغ ملے گا۔

Just In
27-10-2026
پاکستان نے خلا مشن کے لیے دو خلاباز منتخب کر لیے پاکستان کی سمندری مال برداری خدمات کی برآمدات میں 73 فیصد اضافہ، عالمی تجارت میں تبدیلی سے نئے مواقع پیدا ڈپٹی کمشنر گوادر کی نیو ٹاؤن میں اراضی تنازعات اور مبینہ تجاوزات کے فریقین کو ایک ہفتے کی مہلت پسنی میں 4.5 شدت کا زلزلہ، شہری گھروں سے باہر نکل آئے لاہور میں پاکستان چین دوستی انجمن قائم، تعلیمی و ثقافتی روابط مضبوط بنانے کا عزم موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھا کر B3 کر دی – مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ معاشی اشاریوں میں بہتری کا اعتراف وزیراعلیٰ کا وژن رنگ لانے لگا — بی ایس ڈی اے آئی کے تحت بلوچستان میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے، تعلیم و صحت کے شعبوں میں بڑی تبدیلی گوادر میں بلوچستان فشریز اینڈ ایکوا کلچر بل 2026 کا جائزہ پی کے ایل آئی کی قومی SWAP لیور ٹرانسپلانٹ پروگرام کی تجویز – خون کی عدم مطابقت کے باوجود مریضوں کو نئی زندگی دینے کا منصوبہ ڈی جی پی سی نے فرنٹیئر ہولڈنگز سے خفیہ رپورٹس کے مبینہ غلط استعمال پر وضاحت طلب کر لی