28°C Sunny

ڈپٹی کمشنر گوادر کا پولیو مہم میں رہ جانے والے بچوں کے لیے دوبارہ دوروں کا حکم

ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے جاری قومی انسداد پولیو مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کی فوری نشاندہی اور دوبارہ گھروں پر جاکر ویکسین پلانے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات ضلعی انسداد پولیو مہم سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جس میں ضلع بھر میں ویکسینیشن کی پیش رفت، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی اور 5 سال تک کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بچوں تک ٹیموں کی رسائی، فیلڈ نگرانی اور ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو دستیاب وسائل بھرپور انداز میں استعمال کرکے مقررہ اہداف حاصل کرنے اور فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے اور رہ جانے والے ہر بچے کو فوری طور پر دوبارہ تلاش کرکے ویکسین پلائی جائے۔ نقیب اللہ کاکڑ نے انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری کو بھی ضروری قرار دیا۔ اجلاس میں ضلعی صحت افسر ڈاکٹر یاسر طاہر، اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر جہانزیب خان اور دیگر حکام نے شرکت کی

Just In
27-10-2026
حکومت نے ڈیزل مہنگا، پٹرول سستا کر دیا – یومیہ پیٹرولیم قیمتوں کے نئے نظام کا باقاعدہ آغاز گوادر اور کراچی بندرگاہوں کی ٹریفک، رابطوں اور بحری شعبے کی ترقی کیلئے آئندہ حکمت عملی پر غور وائٹ ہاؤس کا امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ، ایران جنگ بندی میں توسیع کے بعد صورتحال غیر یقینی پاکستان میں اب تک کے سب سے بڑے تیل و گیس کنویں سے کمرشل پیداوار کا آغاز پاکستان-چین دوستی کے 75 سال مکمل، کراچی میں چینی فلم اسکریننگ کا انعقاد پاکستان اور رومانیہ میں بندرگاہی تعاون کا معاہدہ، تجارت کے نئے مواقع بلوچستان میں 9193 ٹیمیں سات روزہ پولیو مہم میں حصہ لیں گی، ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی کے بعد اقدامات تیز وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہونے کا اعلان وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سیاسی ہم آہنگی اور امن کو ترقی کی بنیاد قرار دینے پر زور اوگرا نے 38 ارب روپے کی پی ڈی سی ادائیگیاں آئل کمپنیوں کو جاری کر دیں