26°C Sunny

زیارت میں 27 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا معاملہ — بلوچستان حکومت نے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا

بلوچستان حکومت نے زیارت میں منگی ڈیم کے پمپنگ اسٹیشن نمبر 3 کی حفاظت پر مامور پولیس پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیشن قائم کر دیا ہے۔ اس حملے میں 27 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔ کمیشن بلوچستان ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کی دفعہ 3(1) کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔

17 اگست کو جاری عوامی نوٹس میں شہریوں، عینی شاہدین اور واقعے سے متعلق دستاویزات یا معلومات رکھنے والے افراد کو کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کی دعوت دی گئی ہے۔ تحقیقات میں یہ تعین کیا جائے گا کہ مسلح دہشت گرد حساس تنصیب کی سیکیورٹی توڑنے میں کیسے کامیاب ہوئے۔

کمیشن سیکیورٹی اداروں کے ردعمل، کمانڈ اینڈ کنٹرول، اہلکاروں کی تعیناتی، تربیت، دستیاب اسلحہ و حفاظتی آلات اور واقعے کے مکمل تسلسل کا بھی تفصیلی جائزہ لے گا۔

Just In
28-10-2026
سینیٹ کمیٹی کا بلوچستان اور کے پی میں منشیات و فیول اسمگلنگ پر اظہار تشویش کوئٹہ میں انتہا پسندی کے خلاف ریسرچ سینٹر کا افتتاح پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پاکستان کا 17.1 کھرب روپے کا بجٹ تیار، تنخواہوں، دفاع اور ترقیاتی اخراجات پر توجہ عراق کا پاکستان کے ساتھ وسیع اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر زور – تجارت، سرمایہ کاری اور مصنوعی ذہانت تعاون کیلئے نئی تجاویز پیش وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ’’صحت دہلیز ایپ‘‘ کا افتتاح کر دیا، پہلے روز 791 کالز موصول گوادر پورٹ پاکستان کی معاشی تقدیر بدلنے کا دروازہ – بلوچستان عالمی تجارتی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، گورنر جعفر مندوخیل بلوچستان میں اسٹیٹ ڈیفنس کانفرنس کا انعقاد، ترقی اور امن و امان پر زور پاک بحریہ کو مستقل جنگی تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت جاری پاکستان نے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس کا پانچواں جائزہ مکمل کرلیا، 2028 میں دوبارہ درخواست کی تیاری شروع