بلوچستان حکومت کا جمہوری اقدار اور پارلیمانی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی یوم پارلیمان کے موقع پر کہا ہے کہ صوبائی حکومت جمہوری اقدار کے فروغ، مضبوط پارلیمانی نظام اور عوامی خدمت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان عوام کی حقیقی نمائندہ ادارہ ہے اور جمہوری نظام کی مضبوط ترین بنیاد تصور کی جاتی […]
بلوچستان میں پہلی سرمایہ کاری و تجارتی ایکسپو کے انعقاد کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (BBoIT) اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITEMS) کے اشتراک سے صوبے کی پہلی سرمایہ کاری و تجارتی ایکسپو (BITE 2026) اگلے ماہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بی بو آئی ٹی […]
پاکستان نے افغان طالبان کے چار ڈرون ناکام بنا دیے آئی ایس پی آر
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بلوچستان کی سرحدی حدود میں افغان طالبان کی جانب سے بھیجے گئے چار ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا ہے، جبکہ کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کی […]
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا موسیٰ خیل زلزلہ متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے کے متاثرین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کی جلد بحالی کے لیے دعا کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کنگری کے علاقے میں زلزلے سے […]
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا موسیٰ خیل زلزلہ متاثرین سے مکمل تعاون کا اعادہ، امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد، بحالی اور شفاف انداز میں ریلیف کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے […]
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، آٹھ دہشت گرد ہلاک – خاران اور مستونگ میں اسلحہ، بارودی مواد اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد
بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں آٹھ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خاران میں کارروائی کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے، جبکہ مستونگ میں پانچ دہشت […]
بلوچستان کے وزیراعلیٰ کا یوم عاشور پر پیغام، امام حسینؓ کی قربانی کو خراج عقیدت – حق، عدل، صبر اور اتحاد کے فروغ پر زور
کوئٹہ میں جاری اپنے یوم عاشور کے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کربلا پوری انسانیت کے لیے حق، عدل، صبر اور استقامت کا لازوال پیغام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے اسلام […]
بلوچستان میں جمہوریت کو مؤثر ترین نظام قرار – گورنر جعفر مندوخیل نے شفافیت، احتساب اور عوامی شرکت کو استحکام کی بنیاد قرار دیا
کراچی میں جاری ایک بیان میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ جمہوریت پیچیدہ حالات میں بھی سب سے مؤثر اور قابلِ اعتماد سیاسی نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام عوامی شرکت، احتساب اور ریاستی اداروں اور شہریوں کے درمیان اعتماد کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت […]
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 5.0 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس – مرکزِ زلزلہ 65 کلومیٹر شمال مشرق میں ریکارڈ، کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں
بلوچستان کے ضلع کوہلو اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہلو سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا، جس کے […]
جرمن کنسلٹنٹ پی پی ایل کے بلوچستان میں بڑے معدنی منصوبے میں شامل – بارائٹ، لیڈ اور زنک منصوبہ عملی مرحلے میں داخل
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے بلوچستان میں اپنے بارائٹ، لیڈ اور زنک (BLZ) منصوبے کو عملی مرحلے میں داخل کرتے ہوئے جرمنی کی کمپنی ڈی ٹی ایم (DMT) کے ساتھ پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی معاہدہ کر لیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے نوٹس کے مطابق یہ معاہدہ ایک […]