28°C Sunny

ایاز صادق کی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات، وفاقی تعاون کی مکمل یقین دہانی

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں صوبائی کابینہ کے ارکان، حکومتی و اپوزیشن اراکین اور دیگر سیاسی نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، عوامی شکایات کے ازالے، وفاق اور صوبے کے درمیان رابطہ مضبوط بنانے اور جمہوری و پارلیمانی روایات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایاز صادق کی کوئٹہ آمد کو بلوچستان کے عوام کے لیے باعث مسرت اور اعزاز قرار دیا اور کہا کہ بلوچستان سب کا صوبہ ہے جہاں جمہوری اقدار، سیاسی برداشت، باہمی احترام اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان تعمیری روابط کی مضبوط روایات موجود ہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ ان کا تعلق سیاسی وابستگی سے بڑھ کر خاندانی اور جذباتی نوعیت کا ہے۔ انہوں نے صوبے کے عوام کی مہمان نوازی اور خلوص کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی بلوچستان کے منتخب نمائندوں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اسپیکر نے بلوچستان کو پاکستان کا اہم ترین صوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کی ترقی اور استحکام سے براہ راست منسلک ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مشاورت، مکالمے اور سیاسی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

Just In
27-10-2026
پاکستان کو نئے تجارتی نظام کے لیے دوبارہ درخواست دینا ہوگی، یورپی یونین نے معاہدوں پر مؤثر عملدرآمد پر زور دے دیا ایاز صادق کی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات، وفاقی تعاون کی مکمل یقین دہانی قائم مقام چیئرمین سینیٹ صدیال خان ناصر کی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات ترکیہ میں عالمی فوجی ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دو سلور میڈلز کے ساتھ نمایاں کامیابی، 33 ممالک میں دوسری پوزیشن بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ، وزیر خزانہ کا ٹیکس اصلاحات اور محصولات میں اضافے پر زور بلوچستان حکومت نے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے بیرون ملک پی ایچ ڈی وظائف کا اعلان کردیا مکران کمشنر کی گوادر اور پسنی میں پانی کی بہتر فراہمی کیلئے مؤثر حکمت عملی کی ہدایت بلوچستان میں ون ونڈو بزنس سینٹر کا آغاز سرمایہ کاری کے عمل میں آسانی نشان حیدر یافتہ میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت، 1965 کی جنگ میں بے مثال بہادری اور قربانی کو سلام ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی صنعت میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع