28°C Sunny

وزیراعلیٰ کا وژن رنگ لانے لگا — بی ایس ڈی اے آئی کے تحت بلوچستان میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے، تعلیم و صحت کے شعبوں میں بڑی تبدیلی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صوبے میں پائیدار اور جامع ترقی کا عمل تیز ہو گیا ہے، جہاں بلوچستان سسٹینیبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی اے آئی) کے ذریعے عوامی خدمات میں نمایاں بہتری لائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق اس پروگرام کے تحت صوبے بھر میں اسکولوں، کالجوں اور بنیادی صحت مراکز کی بڑے پیمانے پر بحالی کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد تعلیم اور صحت کی سہولیات کو جدید اور مؤثر بنانا ہے۔

بی ایس ڈی اے آئی کے تحت 2,147 جاری ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی طور پر 27 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، جن سے تقریباً 1 کروڑ 49 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں شامل 278 منصوبوں میں سے 75 فیصد مکمل کیے جا چکے ہیں، جو تیز رفتار عملدرآمد اور بہتر نگرانی کے نظام کی عکاسی کرتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف بنیادی سہولیات کی بہتری میں مددگار ثابت ہو رہا ہے بلکہ صوبے میں ترقی، روزگار اور عوامی فلاح کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے۔

Just In
12-09-2026
پاکستان نیول کمانڈوز کی زیرِ آب بیج تقریب، تربیت مکمل یو اے ای اور امریکا کے درمیان کرنسی سوئپ لائن پر مذاکرات جاری پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں چوتھا کمزور ترین قرار – ہینلے انڈیکس میں 101ویں پوزیشن، صرف 29 ممالک تک رسائی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 22 ستمبر سے 7 ارب ڈالر پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات شروع ہوں گے چین پاکستان مشترکہ امن اقدام، ایران امریکا جنگ میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کراچی جانے والا کے ٹو ایئرویز کارگو طیارہ لاپتہ – وزیراعظم شہباز شریف کا عرب سمندر میں سرچ آپریشن تیز کرنے کا حکم گوادر میں شہید پولیس کانسٹیبل محمد خُماری کے لیے قومی اعزاز کا اعلان – صدر مملکت نے ستارہ شجاعت بعد از شہادت عطا کرنے کی منظوری دے دی حکومت نے ترقی کی شرح میں کمی کا خدشہ ظاہر کر دیا، بجٹ کٹوتیاں اور مشرق وسطیٰ بحران اثرانداز پاکستان اور سات عرب اسلامی ممالک کا مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی اقدامات کی مذمت کا اعلان – عالمی برادری سے خلاف ورزیاں روکنے کا مطالبہ اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان