28°C Sunny

بلوچستان میں مساوی ترقی حکومت کی ترجیح، بارشور کو ضلع کا درجہ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں نئے اضلاع کے قیام کا مقصد پسماندہ علاقوں میں مساوی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بات شمالی بلوچستان کے علاقے بارشور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں حال ہی میں اسے پشین سے الگ کر کے ضلع کا درجہ دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ بارشور ٹی ایچ کیو ہسپتال کو ڈسٹرکٹ لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا، پولیس اسٹیشنز کو وسعت دی جائے گی، بیسک ہیلتھ یونٹس کو ٹیلی ہیلتھ سسٹم سے منسلک کیا جائے گا اور 254 اسکولوں کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔ انہوں نے بارشور کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے ضلع میں قابل ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے جو عوامی مسائل کے حل اور انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ہر علاقے میں ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائے گی اور کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر عوامی خدمت جاری رکھی جائے گی۔

Just In
27-10-2026
ہزرجنزی فائرنگ واقعے کی بلوچستان قیادت کی جانب سے شدید مذمت، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کراچی سیمینار میں پاکستان میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافے پر تشویش – ماہرین کا ٹیسٹنگ اور فنڈنگ بڑھانے کا مطالبہ وائٹ ہاؤس کا امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ، ایران جنگ بندی میں توسیع کے بعد صورتحال غیر یقینی اسلام آباد میں پی اے ایف افسر خاتون کو بچاتے ہوئے فائرنگ سے جاں بحق ٹرمپ کا دعویٰ، ایران نے 8 خواتین کی سزائے موت روک دی، تہران کی تردید بلوچستان کوٹے پر وفاقی ملازمتوں کی فوری بھرتیوں کا خیرمقدم، عمر کی حد 35 سال مقرر ہونے سے مزید نوجوان مستفید ہوں گے وزارت اطلاعات نے رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا، فوجی اثاثوں کے استعمال سے متعلق تفصیلات متعلقہ حکام جاری کریں گے ہرمز بحران کے باعث شپنگ کمپنیوں کا گوادر پورٹ کی طرف رخ بڑھ گیا پاکستان کا گلگت بلتستان انتخابات پر بھارتی مؤقف مسترد، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی سوئٹزرلینڈ آمد – امریکا ایران امن مذاکرات میں اعلیٰ سطحی شرکت