28°C Sunny

تربت میں ۴۰ نوجوانوں کے لیے دو روزہ لیڈرشپ بوٹ کیمپ اختتام پذیر، لڑکیوں کی اکثریت نے شرکت کی

تربت میں لیاقت انگلش پبلک اسکول سری کہن میں انسپائریشن لیب کے زیر اہتمام اور ضلعی انتظامیہ کیچ کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ لیڈرشپ بوٹ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔ تربیتی کیمپ میں ۴۰ نوجوانوں نے شرکت کی، جن میں زیادہ تر تعداد لڑکیوں کی تھی۔ اس سرگرمی کا مقصد نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنا، خود اعتمادی بڑھانا اور انہیں عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی تھے۔ انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے نوجوانوں میں بے پناہ قابلیت موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کی ترقی، تربیت اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

کیمپ کے دوران ماہرین نے شرکا کو قیادت، شخصیت سازی، خود اعتمادی، ذہنی صحت، مستقبل کے پیشہ ورانہ منصوبہ بندی اور مؤثر ابلاغ کے موضوعات پر تربیت فراہم کی۔ ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کی شناخت، بہتر فیصلے کرنے اور مستقبل کے اہداف کے حصول کے لیے تیار کرنا تھا۔

انسپائریشن لیب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زامران بلوچ نے بتایا کہ ادارہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کی تربیت اور ترقی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ کیمپ کے اختتام پر نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے اور ایسی تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا گیا تاکہ وہ معاشرے اور ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

Just In
27-10-2026
امریکہ ایران جنگ بندی میں توسیع، تیل قیمتیں گر گئیں پیٹرول ڈیزل مہنگا، حکومت کا بڑا فیصلہ، عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ بلوچستان ہائیکورٹ کا کوئٹہ ٹرانسپورٹ بحران پر نوٹس، الیکٹرک بس منصوبے میں پیش رفت کی ہدایت ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی صنعت میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع عارف حبیب لمیٹڈ نے یورومنی مارکیٹس ایوارڈز ۲۰۲۶ میں پاکستان کے بہترین بروکر کا اعزاز حاصل کر لیا گوادر انتظامیہ ۱۳ اکتوبر کو کھلی کچہری منعقد کرے گی، شہری تعلیم، صحت اور شہری سہولتوں سے متعلق مسائل پیش کرسکیں گے پاکستان کا مستقبل کئی لوگوں کے اندازوں سے زیادہ روشن قرار گوادر پورٹ پر ایک اور ٹرانسشپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی آج پاکستان پہنچیں گے — دفاع، تجارت اور دوطرفہ تعاون پر اہم مذاکرات متوقع آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان کا پولیس چیک پوسٹوں پر غیر قانونی بھتہ خوری ختم کرنے کا حکم، غیر ضروری رکاوٹیں ہٹانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت