28°C Sunny

حکومت نے پٹرول 3.40 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6.72 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا

حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 3.40 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.72 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 367.75 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 392.67 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 10 ستمبر سے نافذ ہوں گی۔ وفاقی کابینہ سے منظور شدہ نئے طریقہ کار کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی روزانہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی تازہ قیمتیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گی۔ نئی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں گزشتہ 7 دن کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اوگرا کو روزانہ قیمتوں کا اعلان کرنے کا اختیار ہوگا اور اس کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری ضروری نہیں ہوگی۔ جمعہ کو مقرر کی جانے والی قیمتیں ہفتہ اور اتوار کو برقرار رہیں گی۔ نئے نظام کا مقصد عالمی منڈی میں تبدیلیوں کے اثرات صارفین تک تیزی سے منتقل کرنا اور قیمتوں کے تعین میں شفافیت بہتر بنانا ہے۔ مالی سال 2026-27 کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پاکستان اسٹیٹ آئل کے ذریعے جبکہ پٹرول کی درآمد کی اجازت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ان کے حصص کے مطابق ہوگی

Just In
28-10-2026
گوادر پورٹ پاکستان کی معاشی تقدیر بدلنے کا دروازہ – بلوچستان عالمی تجارتی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، گورنر جعفر مندوخیل بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا صوبہ گیر مانیٹرنگ آپریشن شروع بلوچستان میں جمہوریت کو مؤثر ترین نظام قرار – گورنر جعفر مندوخیل نے شفافیت، احتساب اور عوامی شرکت کو استحکام کی بنیاد قرار دیا سندھ حکومت کا 2 لاکھ 75 ہزار گھروں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان – آئندہ مالی سال میں توانائی بحران کے حل کی جانب بڑا قدم سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 15 ہزار 300 روپے مہنگا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ متوقع، جائزہ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری: علاقائی تبدیلیوں سے گوادر پورٹ کی عالمی اہمیت میں اضافہ گوادر میں سیف سٹی منصوبے پر کام تیز، نگرانی کے جدید کیمروں کی تنصیب کے لیے ۱۶۴ پولز اور ٹاورز نصب وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں اصلاحات اور ممکنہ نئی ٹیکس وصولی ایجنسی سے متعلق تجاویز ۱۹ اکتوبر تک طلب کر لیں گوادر میرین ڈرائیو پر صفائی، شجرکاری اور شمسی روشنی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت خبر