27°C Sunny

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس آج استنبول میں منعقد ہوگا، جس میں معاہدے کے مختلف پہلوؤں اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق تینوں ممالک کے نمائندے رواں ماہ معاہدے پر دستخط کے بعد پہلی مرتبہ باضابطہ مذاکرات کریں گے اور باہمی دفاعی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ اجلاس میں معاہدے کے دائرہ کار، تعاون کے طریقہ کار اور آئندہ پیش رفت سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ترکیہ میں موجود ہیں۔ توقع ہے کہ اجلاس کے دوران تینوں ممالک علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاعی تعاون کے حوالے سے اپنے مؤقف اور ترجیحات پر بھی گفتگو کریں گے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو باہمی تعاون کے فروغ کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ استنبول میں ہونے والا یہ اجلاس معاہدے پر عملی پیش رفت کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

Just In
28-10-2026
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری، فی تولہ نرخ میں کمی بلوچستان میں گاڑیوں کی منتقلی فیس میں پندرہ روزہ رعایت کا اعلان سنگھوا یونیورسٹی میں پاک چین تہذیبی روابط پر مکالمہ، شاہراہ قراقرم کے معماروں کی زبانی تاریخ بھی پیش کی گئی بلوچستان کے لو بی ٹی یو گیس کے تجارتی استعمال کا فیصلہ – وفاق و صوبے میں بڑا معاہدہ، توانائی و صنعت کے نئے دور کی امید ایران کے ساتھ گبد رمدان سرحدی گزرگاہ ایک ہفتے بعد کھول دی گئی، چاول اور غذائی اشیا کی تجارت بحال پٹرولیم ڈویژن کی ۱۰ ایل این جی کارگوز خریدنے کی تجویز، کم لاگت کے لیے پانچ کارگوز کا متبادل بھی زیرِ غور، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے پاکستان کی گوادر اور کراچی بندرگاہ منصوبوں میں قازق سرمایہ کاری کی دعوت او جی ڈی سی ایل کی بلوچستان سے زِن گیس کے استعمال پر مشاورت، توانائی منصوبے تیز بلوچستان میں مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر زور گورنر مندوخیل اسلام آباد کی عدالت سے سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری