29°C Sunny

بگٹی کا بلوچستان میں اے آئی پر مبنی گورننس کے فروغ کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبہ ڈیجیٹل گورننس، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جس کے تحت حکومتی نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات عالمی یوم ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن سوسائٹی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے پہلی بار ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2026 متعارف کرائی ہے، جو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق حکومتی رابطہ کاری اور معلومات کے نظام میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کے مطابق اس پالیسی کا مقصد حکومتی امور میں شفافیت کو فروغ دینا اور عوام تک معلومات کی بروقت اور درست ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نظام متعارف کروا رہی ہے تاکہ گورننس کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اے آئی پر مبنی بھرتی نظام بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا مقصد میرٹ کو یقینی بنانا، سفارش اور بدعنوانی کے امکانات کو کم کرنا اور بھرتی کے عمل کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق یہ اقدامات صوبے میں گڈ گورننس، میرٹ کی بالادستی اور ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے نہ صرف سرکاری امور میں بہتری آئے گی بلکہ عوامی خدمات کی فراہمی بھی تیز اور مؤثر ہوگی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے اس عمل کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جا رہا ہے اور مختلف محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کو صوبے میں انتظامی اصلاحات اور جدید حکمرانی کے فروغ کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Just In
12-09-2026
حکومت نے ترقی کی شرح میں کمی کا خدشہ ظاہر کر دیا، بجٹ کٹوتیاں اور مشرق وسطیٰ بحران اثرانداز کویت پاکستان میں اسٹریٹجک پیٹرولیم اسٹوریج کے امکانات پر غور کرے گا ترکی اور چین کے فوجی طیاروں کی پاکستان آمد نے دفاعی حلقوں میں سوالات اٹھادیے – ڈرونز، کاؤنٹر ڈرون اور ایئر ڈیفنس نظام کی ممکنہ ترسیل فرانس 24 کی جعلی ویڈیو بے نقاب، پاکستان مخالف مہم کا دعویٰ غلط اسلام آباد میں ون ڈش پالیسی کی سختی سے عملدرآمد کا حکم بلوچستان طلبہ کیلئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کا باضابطہ آغاز کردیا گیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بی ایم سی ایچ میں اربوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کر دیا امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کا کردار اور ممکنہ فوائد – سفارتی کوششوں کو معاشی ریلیف، تجارت اور توانائی تعاون میں بدلنے کا سوال خضدار میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران پہلی خاتون پولیس اہلکار کی شہادت پاکستان میں امپورٹڈ اسمارٹ فونز پر ٹیکس میں کمی کا فیصلہ، درمیانی اور سستے موبائلز پر ریلیف دینے کی منظوری