26°C Sunny

بلوچستان میں بی ٹیوٹا کی جدید اصلاحات کا اعلان، ہنر مندی پر زور

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے وسیع اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے تکنیکی تعلیم اور ہنر مندی کو ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات بی ٹیوٹا کے دسویں بورڈ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں ادارے کی کارکردگی، مالی نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈوائزر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر نوجوان کو سرکاری نوکری فراہم کرنا ممکن نہیں، اس لیے نوجوانوں کو خود انحصاری کی طرف لے جانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ اور جدید مہارتوں کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد نوجوانوں کو مارکیٹ سے ہم آہنگ اور بین الاقوامی معیار کی مہارتیں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملکی اور عالمی سطح پر روزگار حاصل کر سکیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ بی ٹیوٹا کے تمام پروگراموں کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے اور ٹیکنالوجی پر مبنی تربیتی نظام متعارف کرایا جائے تاکہ نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے ٹریننگ اداروں کو ازسرنو منظم کیا جائے گا اور ماہرین کی مشاورت سے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جائے گی تاکہ صوبے میں ہنر مندی کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی منڈی کی ضروریات کے مطابق مہارتیں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی سمت میں حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔

Just In
27-10-2026
یونیورسٹی آف گوادر میں طلبہ کی ذہنی و جذباتی صحت کے لیے آگاہی کیمپ کا انعقاد گورنر بلوچستان کا ماحولیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی سیمینار کی میزبانی میں BUITEMS کے کردار پر زور بلوچستان میں گرمی کی شدت کے باعث اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان قائم مقام چیئرمین سینیٹ صدیال خان ناصر کی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات حکومت کا کیش لیس پاکستان منصوبے کے تحت ڈیجیٹل ادائیگیوں کے صارفین اور تاجروں کی تعریفیں سخت کرنے اور ٹیکس اصلاحات پر غور کرنے کا فیصلہ پاکستان بین الاقوامی اولیو کونسل کا مستقل رکن بن گیا گوادر کے رہائشیوں کا ایس ایچ او جیوانی محمد عارف کی بحالی کا مطالبہ، تبادلے پر نظرثانی کی اپیل گوادر انتظامیہ ۱۳ اکتوبر کو کھلی کچہری منعقد کرے گی، شہری تعلیم، صحت اور شہری سہولتوں سے متعلق مسائل پیش کرسکیں گے حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات – نویں روز بھی ہڑتال جاری، بندرگاہوں پر کارگو نظام شدید متاثر آسٹریلیا کی بی ایل اے اور رہنماؤں پر کاؤنٹر ٹیررازم پابندیاں عائد