30°C Sunny

اسٹریٹ آف ہرمز کی بحالی کا پاکستان کا مطالبہ، سفارتی کوششیں جاری

پاکستان نے اسٹریٹ آف ہرمز میں بحری آمدورفت کی جلد بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آبی گزرگاہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے لیے مسلسل سفارتی رابطے کر رہا ہے، جبکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان بات چیت میں سہولت کاری بھی جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ مذاکراتی عمل جاری ہے اور پاکستان کا مؤقف ہے کہ مسائل کا حل صرف سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ جنگ بندی معاہدوں نے مزید کشیدگی کو روکنے اور شہری جانی نقصان کم کرنے میں مدد دی ہے۔

ترجمان کے مطابق اسٹریٹ آف ہرمز عالمی توانائی اور تجارت کا اہم راستہ ہے جس کی بندش سے عالمی منڈی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد مذاکرات کامیاب ہوں گے اور بحری راستہ دوبارہ کھل جائے گا۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور عسکری قیادت کی سطح پر مختلف ممالک سے رابطے جاری ہیں جن میں ایران، سعودی عرب، قطر اور ترکیہ شامل ہیں تاکہ خطے میں امن کو فروغ دیا جا سکے۔

بریفنگ میں بیرون ملک زیر حراست پاکستانیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ صومالیہ میں اغوا شدہ جہاز کے عملے کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ کمبوڈیا سے 80 سے زائد پاکستانیوں کی واپسی جلد متوقع ہے۔ یوگنڈا سے بھی متعدد شہری واپس آ رہے ہیں۔

دفتر خارجہ نے افغانستان کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں سرحد پار گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

Just In
13-09-2026
2025 میں ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے 39 ہزار سے زائد مسافر آف لوڈ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات – نویں روز بھی ہڑتال جاری، بندرگاہوں پر کارگو نظام شدید متاثر اسٹریٹ آف ہرمز بحران، پی ایس او نے تیل درآمد پر ریکارڈ پریمیم سے خبردار کر دیا بلوچستان میں جمہوریت کو مؤثر ترین نظام قرار – گورنر جعفر مندوخیل نے شفافیت، احتساب اور عوامی شرکت کو استحکام کی بنیاد قرار دیا ایران کے 10 نکاتی امن منصوبے میں کیا شامل ہے؟ اسلام آباد کا خلیجی خطے میں کشیدگی روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا اعلان کلائمٹ فنانس تک رسائی کے لیے پاکستان کو GGGI کی معاونت کی پیشکش گوادر میں 10 ارب ڈالر کی سعودی آئل ریفائنری منصوبہ دوبارہ زیر غور، پاکستان نے بڑا قدم اٹھا لیا آئی ایف سی اور سندھ حکومت کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر و قابل تجدید توانائی میں تعاون پر اتفاق – انسانی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ پسنی میں 4.5 شدت کا زلزلہ، شہری گھروں سے باہر نکل آئے