29°C Sunny

بلوچستان حکومت کا حنا اورک آپریشن کی منظوری – دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، مشترکہ چیک پوسٹ اور متاثرین کے لیے امداد کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں حنا اورک اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن کی منظوری دے دی، جبکہ متاثرہ علاقے میں فوری طور پر مشترکہ چیک پوسٹ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، حنا اورک واقعے اور شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ چیک پوسٹ فوری فعال کی جائے گی جہاں تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حنا اورک واقعے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا

انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے

اجلاس میں مظاہرین کے مطالبات کے حل کے لیے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جو مظاہرین، قبائلی عمائدین، منتخب نمائندوں اور دیگر متعلقہ فریقین سے مذاکرات کرے گی

وزیراعلیٰ نے پرامن احتجاج کو شہریوں کا آئینی حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جائز تحفظات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کرے گی

انہوں نے حنا اورک کے عوام اور قبائل کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی بلوچستان اور پاکستان کا مشترکہ چیلنج ہے، جس کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے

سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ شہداء اور متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد اور معاوضے کی فراہمی کا عمل دو روز میں شروع کیا جائے، جبکہ امن کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

Just In
27-10-2026
حکومت نے پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل بورڈز میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرریاں منظور کرلیں – چار اہم خالی نشستیں پُر کرنے کا فیصلہ میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین میر ارشد کلمتی نے مریضوں کو علاج کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا بلوچستان میں سیاسی بلوغت، مکالمے اور عوامی فلاح پر مبنی قیادت پر زور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی سے منظور – چیف آف ڈیفنس فورسز اور نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ سے متعلق قانونی فریم ورک تشکیل خبر گوادر کے 62 غیر فعال اسکول بحال، 509 اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے گئے، ڈپٹی کمشنر پاکستان اور بحرین کا تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے، مشترکہ ورکنگ گروپس قائم کرنے پر اتفاق گوادر میں سیاحت اور نوجوانوں کیلئے بڑے پیمانے پر اسپورٹس و ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز جیولن تھرو فائنل میں آج ایکشن میں – اولمپک چیمپئن دوسری مسلسل گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پرعزم گوادر پورٹ پر سرگرمیاں تیز، کارگو آمد میں اضافہ اور تجارتی اہمیت مستحکم بلوچستان اسمبلی کا پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خراج تحسین، متفقہ قرارداد منظور