29°C Sunny

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ، خدمات کو سراہا

اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں رجسٹریشن اور تصدیقی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے نادرا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے شہریوں کی شناخت اور ڈیٹا مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے خاص طور پر موبائل وین سروس کو سراہا اور ہدایت کی کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رجسٹریشن سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اس سروس کو مزید وسعت دی جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت نئے نادرا مراکز کے قیام میں مکمل تعاون فراہم کرے گی تاکہ عوام کو شناختی دستاویزات کے حصول میں آسانی ہو۔

انہوں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے، جو کہ خوش آئند پیش رفت ہے۔

Just In
12-09-2026
بلوچستان اسمبلی میں مدرسہ چھاپوں پر اپوزیشن کا احتجاجی واک آؤٹ مکہ اعلامیہ پر عملدرآمد کے لیے پاکستان اور ترکیہ متحرک – دفاعی اتحاد کو فعال بنانے کی کوششوں سے خطے میں نئی سفارتی صف بندی کا امکان پاکستان نے بیرون ملک کارکنوں کیلئے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 متعارف کر دی – ہنرمندی، تحفظ اور ترسیلات کیلئے نئی اصلاحات پاکستان میں کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت، پہلی CAR T-cell تھراپی کامیاب جے ڈی وینس پاکستان میں ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے ہنگلاج ماتا مندر کی بحالی کا مطالبہ، بلوچستان میں مذہبی ورثے پر زور گوادر میں مفت ذہنی صحت کیمپ، GDA پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال میں شہریوں کو مفت طبی و نفسیاتی سہولیات فراہم 3,778 بند اسکول بحال، بلوچستان میں 717,000 بچوں کا داخلہ حج 2027 کی رجسٹریشن میں زبردست پیش رفت – تین روز میں 80 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی درخواستیں، مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا اعلان فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، پاکستان ترکیہ سعودی عرب دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق