30°C Sunny

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں – علاقائی کشیدگی کم کرنے، آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات بحال کرنے پر بات چیت

چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے، علاقائی امن کے فروغ اور ایران امریکا تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال […]

کے سی ایف آر کی جانب سے حکمرانی پر قومی مکالمے کا انعقاد – سابق وزیراعظم، وفاقی وزیر اور ماہرین پالیسی سیمینار میں شریک ہوں گے

کونسل آن فارن ریلیشنز (KCFR) اور محکمہ سرمایہ کاری حکومت سندھ کے اشتراک سے ’’ری تھنکنگ گورننس اِن پاکستان‘‘ کے عنوان سے اہم سیمینار 29 اگست 2026 کو کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔ سیمینار کا مقصد پاکستان میں طرز حکمرانی، ادارہ جاتی مضبوطی، احتساب اور عوامی پالیسی سے متعلق اہم امور پر […]

کراچی، گوادر کو وفاقی علاقے کا درجہ دینے کی تجویز پر اسد عمر کا ردعمل – وسائل اور اختیارات صوبوں سے لینے کے نتائج سے خبردار تفصیلی خبر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی اور گوادر کو وفاقی علاقے قرار دینے کی تجویز کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے انتہائی نقصان دہ قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ صوبائی وسائل اور اختیارات کو مزید مرکز میں منتقل کرنے سے ملک کے مسائل حل نہیں […]

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ایران جائیں گے، علاقائی امن پر اہم مذاکرات متوقع

پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ایران کے دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ علاقائی امن و استحکام سے متعلق ایرانی اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم مذاکرات کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن اور استحکام کے […]

پاکستانی عملے کی رہائی، تجارت اور دوطرفہ تعاون سمیت اہم امور پر برطانوی حکام سے بات چیت ہوگی

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پانچ روزہ دورے پر آج برطانیہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ برطانوی حکام اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ، دفتر خارجہ، دولت مشترکہ و ترقیاتی امور کے وزیر مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈوٹی […]

سی سی او پی کی منظوری، ڈسکوز کے نقصانات کم اور بجلی کی خدمات بہتر بنانے کی حکومتی کوشش

حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی تنظیم نو کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی  الیکٹرک پاور کمپنی (GEPCO) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO) کو شامل کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (CCoP) کی جانب سے منظور کیے گئے […]

بینک آف خیبر اور محکمہ لائیو اسٹاک میں معاہدہ، بے روزگار ویٹرنری گریجویٹس کو بلاسود موٹرسائیکلیں ملیں گی

بینک آف خیبر اور خیبر پختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے بے روزگار ویٹرنری گریجویٹس کو بلاسود موٹرسائیکلیں فراہم کرنے کے منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ معاہدے کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے منصوبے کا مقصد ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن (DVM) گریجویٹس اور ضرورت پڑنے پر ڈپلومہ […]

چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کا بلوچستان میں غیر ملکی سرپرستی یافتہ پراکسیز کے خلاف عزم – امن و ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کا اعلان

چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مخالف عناصر بلوچستان میں غیر ملکی سرپرستی یافتہ پراکسیز کے ذریعے بدامنی پھیلانے، ترقیاتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم قومی عزم اور ریاستی ردعمل […]

پاکستان اور شام نے دوطرفہ تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کرلیا – وزیراعظم شہباز شریف نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ کیا

پاکستان اور شام نے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کو نئی سمت دینے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے جمعرات کو اسلام آباد میں […]

حکومت نے پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل بورڈز میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرریاں منظور کرلیں – چار اہم خالی نشستیں پُر کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈز میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرریوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد دونوں بڑی سرکاری توانائی کمپنیوں میں اہم خالی نشستیں پُر کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ و […]