28°C Sunny

غیر معیاری اور مضر صحت اشیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 سے زائد کاروباروں کو بہتری کے نوٹس

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں خوراک کے معیار اور حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے جاری کارروائیوں کے دوران 45 کاروباری مراکز پر جرمانے عائد جبکہ 50 سے زائد دیگر کو بہتری کے نوٹس جاری کر دیے۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کوئٹہ، تربت، اوستہ محمد، مسلم باغ، خضدار […]

گورنر بلوچستان کی لاس اینجلس میں سرمایہ کاری کے مواقع پر پاکستانی نژاد امریکی شخصیات سے گفتگو

لاس اینجلس میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیہ دیا گیا، جس میں سفارتی، سیاسی، کاروباری اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ عشائیے کا اہتمام ڈاکٹر عمران شریف اور عترت شریف نے کیا۔ تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل سراج خان، امریکی کانگریس کے رکن […]

غیر ملکی پشت پناہی سے بلوچستان کی ترقی روکنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ غیر ملکی پشت پناہی رکھنے والے دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی اور صوبے میں ترقی کا عمل سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود جاری رکھا جائے گا۔ صدر زرداری نے یہ بات صدر […]

اے ڈی بی کی پاکستان کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر تکنیکی معاونت کی تجویز — بلوچستان میں ادارہ جاتی کمزوریوں اور مالی انتظام بہتر بنانے پر خصوصی توجہ

ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان میں گورننس، پبلک فنانشل مینجمنٹ اور ادارہ جاتی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جس میں بلوچستان کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اے ڈی بی کی دستاویزات کے مطابق پاکستان میں محدود ٹیکس بیس، […]

کوئٹہ ایسڈ اٹیک میں ڈاکٹر مہنور کی مدد کرنے والے دو بھائیوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ایسڈ حملے کا نشانہ بننے والی ڈاکٹر مہنور نثار کی بروقت مدد کرنے والے عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائی کے لیے سرکاری ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں دونوں بھائیوں سے ملاقات کے دوران سرفراز بگٹی نے ان کی جرات، انسان دوستی […]

زیارت میں 27 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا معاملہ — بلوچستان حکومت نے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا

بلوچستان حکومت نے زیارت میں منگی ڈیم کے پمپنگ اسٹیشن نمبر 3 کی حفاظت پر مامور پولیس پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیشن قائم کر دیا ہے۔ اس حملے میں 27 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔ کمیشن بلوچستان ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کی دفعہ 3(1) کے تحت […]

اساتذہ کو اپنے اضلاع میں تبادلے کی اجازت مل گئی – کوئٹہ اور دیگر اضلاع کے درمیان بین الاضلاعی تبادلے پر پابندی برقرار خبر

بلوچستان حکومت نے اساتذہ کے تبادلے اور تعیناتی سے متعلق پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے اساتذہ کو اپنے متعلقہ اضلاع کے اندر تبادلے کی اجازت دے دی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے نظرثانی شدہ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تدریسی عملے کے تبادلے صرف اسی ضلع کے اندر […]

بلوچستان میں معاشی تبدیلی کا نیا مرحلہ شروع – گوادر، ریکوڈک، توانائی اور علاقائی رابطہ کاری قومی ترقی کے اہم محرک بن گئے

بلوچستان کو کئی دہائیوں تک جغرافیائی دوری اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث پاکستان کے نسبتاً پسماندہ خطے کے طور پر دیکھا جاتا رہا، تاہم حالیہ برسوں میں صوبہ ملک کی جیو اکنامک حکمت عملی میں مرکزی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ یوران پاکستان اور 5Es فریم ورک کے تحت انفراسٹرکچر، برآمدات، توانائی، […]

بلوچستان اپوزیشن کا اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ – سیاسی اتحاد تشکیل دینے اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا اعلان

بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرکے آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے بڑھتے ہوئے سیاسی اور امن و امان کے مسائل کا حل ایک حقیقی عوامی مینڈیٹ رکھنے والی حکومت ہی تلاش کرسکتی ہے کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز اجلاس کے بعد […]

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بلوچستان میں 200 ملین ڈالر کے معدنی منصوبے کی راہ ہموار – پی پی ایل کا بارائٹ لیڈ زنک منصوبہ عملی مرحلے میں داخل

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی معاونت سے بلوچستان کے ضلع خضدار میں بارائٹ لیڈ زنک منصوبے سے متعلق طویل عرصے سے زیر التوا مسائل حل ہوگئے ہیں، جس کے بعد 200 ملین ڈالر کی اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے منصوبے پر پیش رفت تیز ہوگئی ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے بڑے معدنی ترقیاتی منصوبوں […]